جنگ بندی کا اعلان پہلے حکومت کرے، پاکستان کا آئین بالکل بھی اسلامی نہیں، طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد

جمعہ 21 فروری 2014 14:33

جنگ بندی کا اعلان پہلے حکومت کرے، پاکستان کا آئین  بالکل بھی اسلامی ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ جنگ حکومت نے شروع کی جنگ بندی میں بھی حکومت کو ہی پہل کرنی چاہیئے۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے سیاسی شوری کے رکن اعظم طارق سے ملاقات کے بعد نامعلوم مقام سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ حکومت نے شروع کی، جنگ بندی میں بھی حکومت کو پہل کرنی چاہیئے ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں، جعلی پولیس مقابلوں میں ہمارے ساتھیوں کو مارے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لئے پہلے بھی سنجیدہ تھے اور اب بھی سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومتی کمیٹی ہماری نامزد کردہ کمیٹی سے ملاقات کرنے سے مسلسل انکار کر رہی ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا ایک بھی جز اسلامی نہیں، حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین کو منوانا چاہتی ہے، کوئی مانے یا نا مانے قرآن و سنت ہی آئین ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین شروع ہونے والے امن مذاکرات طالبان کی جانب سے کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔