بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی جاں بحق، انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قراردے دیا
ہفتہ 22 فروری 2014 12:58
سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا جب کہ انتظامیہ واقعے کو خودکشی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں امپالہ ڈسٹرکٹ جیل کے ڈائریکٹر جنرل کے راجیندرا کمار کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی صبح پاکستانی قیدی شوکت علی ولد برکت علی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
راجیندرا کمار کا کہنا تھا کہ شوکت علی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے رہائشی شوکت علی کو فروری 2011 میں غلطی سے سرحد عبور کرنے پر گرفتار کر لیا تھا جس پر بھارتی فوج نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے جیل منتقل کر دیا تھا جب کہ گزشتہ برس مئی میں بھی بھلوال جیل میں پاکستانی شہری ثناءاللہ رانجے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.