خیبر ایجنسی، شلوبرمیں سیکیورٹی فورسزاورشدت پسندوں میں فائرنگ 3شدت پسندہلاک3زخمی

جمعہ 28 فروری 2014 11:53

خیبر ایجنسی، شلوبرمیں سیکیورٹی فورسزاورشدت پسندوں میں فائرنگ 3شدت ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اہم کمانڈر سمیت 3شدت پسند ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے شلوبر میں موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیاگیا ، اس انہوں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونیوالے شدت پسندوں میں کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر میمن آفریدی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :