سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہو گا، رضا ربانی

جمعہ 28 فروری 2014 15:54

سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہو گا، رضا ربانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر رضار بانی نے کہا ہے کہ قومی داخلی سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہو گا۔ سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی گئی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لانے پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین میں دونوں ایوانوں کی اہمیت واضح ہے، وفاقی کابینہ دونوں ایوانوں کو جوابدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا قومی داخلی سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہوگا۔ پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی گئی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لانے پر مجبور ہوں گے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش کرے۔ ارکان سینیٹ بحث کے بعد سفارشات مرتب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :