وعدے پورے نہ ہونے پر جے یو آئی کے وزراء نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ‘ مولانا فضل الرحمن،چوہدری نثار ساتھ کھڑے ہو کر جنگ کیخلاف باتیں کرتے تھے ،کرسی پر بیٹھ کر ہر آدمی ایک ہی ڈائیلاگ بولنے لگتا ہے، سربراہ جے یو آئی

جمعہ 28 فروری 2014 19:31

وعدے پورے نہ ہونے پر جے یو آئی کے وزراء نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے اس لیے انکے وزرا ء نے وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہا ہے لیکن جنگ پرکبھی بھی اتفاق نہیں ہوا ۔پرویز مشرف نے بھی جنگ اور آپریشن کے لیے اتفاق رائے کی بڑی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار ان کے ساتھ کھڑے ہوکر جنگ کیخلاف باتیں کرتے تھے ،کرسی پر بیٹھ کر ہر آدمی ایک ہی ڈائیلاگ بولنے لگتا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ وہ حکومتی اتحادی ہیں اس لیے احتیاط سے بات کرنا پڑتی ہے ۔