ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج دوپہر 1 بجے شروع ہو گا

اتوار 2 مارچ 2014 12:09

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج دوپہر 1 بجے شروع ہو گا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کرکٹ کپ میں پاک بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج گھمسان کی جنگ ہو گی. دلچسپ میچ میں دونوں طرف سے کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں۔ ڈھاکہ کے شہر میرپور کے اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کا چھٹا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے دلچسپ میچ میں پاک بھارت کرکٹ جنگ کا میدان سجے گا۔

حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے آستینیں چڑھا لیں۔ سری لنکا سے شکست کا ہار پہننے والی دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ یہ میچ جیتنے کے بعد ہی دونوں ٹیموں کی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ قومی شاہین ہمسایہ ملک سے سابقہ حساب چکتا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

افغان سائیڈ کو مات دینے والی ٹیم کو بر قرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

تاہم عمر گل کی فٹنس پر جو خدشات تھے کوچ معین خان نے فاسٹ بولر کی ہیمسٹرنگ انجری کو معمولی قرار دیا ہے۔ ماہرین کرکٹ نے بلے بازوں کو وکٹیں پلیٹ میں رکھ کر دینے سے منع کیا ہے۔ آج کے میچ میں اصل مقابلہ پاکستانی بولرز اور بھارتی بیٹسمینوں کے درمیان ہو گا۔ دوسری جانب بھارت بھی بہادری دکھانے کے لیے بے چین ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ لینے والے بھارتی قائد ویرات کوہلی بھی ایونٹ میں دوسری فتح سمیٹنے کے لیے بے چین ہیں۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :