ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 201 پر5 کھلاڑی آؤٹ

اتوار 2 مارچ 2014 14:21

ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 201 پر5 کھلاڑی آؤٹ

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کپ کے اعصاب شکن مقابلے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ 45اوورز کے اختتام پر بھارت کے5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں اور اس نے 201 رنزبنا لئےہیں۔بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر روایتی حریف بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو ان کی پہلی وکٹ 18 کے رنز پر گری جب شیکر دھون محمد حفیظ کی گیند پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بھارت کی دوسری وکٹ 56 رنز پر گری جب ویرات کوہلی 5 رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب روہت شرما 56رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انہیں محمد طلحہ نے آئوٹ کیا .اجنکیا ریہانے کو محمد طلحہ نے آئوٹ کیا ، انہوں نے 23رنز بنائے، دنیش کارتک کو محمد حفیظ نے آئوٹ کیا انہوں نے 23 رنز بنائے.امباتی رئیدو 57 اور رویندرا جدیجا 19 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں.قبل ازیں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج ایشیا کپ کا اہم ترین میچ ہے اور کھلاڑیوں کے پاس کچھ کر دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے پاکستان کے خلاف ایک بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سے جو ٹیم بھی آج کا میچ جیتے گی اس کے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :