ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف، روہت شرما ، امباتی ریادو، رویندرا جدیجا کی نصف سنچریاں ، سعید اجمل کی 3 وکٹیں

اتوار 2 مارچ 2014 16:56

ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف، روہت شرما ، امباتی ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کپ کے اعصاب شکن مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر روایتی حریف بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز اسکور کئے، بھارت کی پہلی وکٹ 18 کے رنز پر گری جب شیکر دھون محمد حفیظ کی گیند پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 56 رنز پر گری جب ویرات کوہلی 5 رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ روہت شرما 56 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار ہوئے، اجنکیا رہانے محمد طلحہ کا دوسرا شکار بنے انہوں نے 23 رنز بنائے جب کہ دنیش کارتھک 23 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سعید اجمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

214 کے مجموعی اسکور پر امباتی ریادو 58 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ رویندرا جڈیجا 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 40 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد حفیظ اور محمد طلحہ نے 2،2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

متعلقہ عنوان :