پی ایس 33،اکاون ہزار میں سے انتیس ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی،نادرہ رپورٹ

بدھ 5 مارچ 2014 14:10

پی ایس 33،اکاون ہزار میں سے انتیس ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی،نادرہ رپورٹ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء)نادرہ نے پی ایس 33 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیقی رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق 65 511 ووٹوں میں سے 29 ہزار 219 ووٹوں کی تصدیق ہوئی۔32356 پر انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں،12818 ووٹوں تصدیق نہیں کر سکے۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 33 خیر پور سے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے پیر فضل علی شاہ کی کامیابی کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کے معشوق شاہ نےالیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے نادرہ کو 65 511 ووٹوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی۔ نادرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش کر دی جس کے مطابق 29 ہزار 219 ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے، 32356 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشنات واضح نہیں ہیں۔ 12818 ووٹوں کی تصدیق نہیں کر سکے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر منظور وسان کے وکلا نے پی ایس 32 کے ووٹوں کی تصدیقی رپورٹ کے خلاف اعتراضات داخل کر دئیے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرہ کی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے اسے مسترد کیا جائے۔ الیکشن میں درست سیاہی فراہم نہیں کی گئی تو اس میں جیتنے والے امید وار کا کوئی قصور نہیں ہے۔