امام مہدی کا ظہور قریب آچکا، قوم استقبال کی تیاری کرے،ایرانی شیعہ عالم دین،ایرانی صدرکی پالیسیوں پر بھی تنقید،اہم عہدوں پر نئے لوگ تعینات کیوں کیے گئے،خطاب
بدھ 5 مارچ 2014 21:37
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مقرب شیعہ عالم دین احمد جنتی نے کہا ہے کہ امام مہدی موعود کے ظہور کا زمانہ قریب آ چکا ہے۔
(جاری ہے)
ہمیں ان کے استقبال کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان کے احکامات کی اطاعت پرعمل درآمد کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے،ایرانی میڈیاکے مطابق علامہ جنتی نے ایک حکومتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام اپنے حامیوں اور وفاداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ہمیں ان کا بے تابی سے انتظار ہے وہ جلد ہمارے درمیان جلوہ افروز ہونے والے ہیں۔ وفادار دوستوں سے ان کا اشارہ اپنی جانب تھا،علامہ احمد جنتی نے صدر حسن روحانی کی پالیسیوں بالخصوص اہم حکومتی عہدیداروں کی تبادلوں اور نئی تقرریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ اہم عہدوں پر نئے لوگوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ کیا نئے عہدیدار پہلے عہدیداروں سے زیادہ معیاری اور قابل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.