قحط زدہ علاقے میں گندم کی ترسیل کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے،جلد ہی ڈاکٹرز کی کمی کے مسئلے پر قابو پالیں گے بلاول بھٹو زر داری، قحط زدہ علاقوں میں ایک آرمی میڈیکل کیمپ لگادیا گیا ہے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں  بیان

اتوار 9 مارچ 2014 14:11

قحط زدہ علاقے میں گندم کی ترسیل کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے،جلد ہی ڈاکٹرز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ قحط زدہ علاقے میں گندم کی ترسیل کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے،جلد ہی ڈاکٹرز کی کمی کے مسئلے پر قابو پالیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ تھر میں ون فائیو موبائل ویکسی نیشن ٹیمز کام کررہی ہیں ،قحط زدہ علاقے میں گندم کی ترسیل کا مسئلہ حل کر دیا گیا،دولاکھ پچاس ہزار جانوروں کا روزانہ معائنہ کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قحط زدہ علاقوں میں ایک آرمی میڈیکل کیمپ لگادیا گیا ہے اور اس کیمپ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :