ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی ،ٹیم متحد ہے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دیں گے ، شاہد آفریدی ، بھارت کے خلاف ہدف مشکل تھا ، اللہ نے جب عزت دینا ہوتی ہے توملتی ہے ، وطن واپسی پر میڈیاسے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 21:35

ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی ،ٹیم متحد ہے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی تاہم ٹیم متحد ہے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دیں گے۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ فام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جو ٹیم اور ان کے لیے بہت ضروری ہے ،بنگلہ دیش سے ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی،اس وقت ٹیم متحد ہے اور کوچ سمیت سب نے بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث کھیلنے میں مزا آیا جبکہ بنگلا دیش کے عوام نے بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے۔

بھارت سے ہونے والے میچ کے حوالے سے اسٹار کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہدف مشکل تھا مگر اللہ نے جب عزت دینا ہوتی ہے توملتی ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے اس کیلئے اچھی پلاننگ کریں گے اور اچھے نتائج کی بھی امید ہے۔شاہد آفریدی کے ساتھ قومی ٹیم کے دیگر تین کھلاڑی انور علی،شرجیل خان اور ایشیا کپ کے فائنل میں اپنے کیئریئر کی پہلی سنچری بنانے والے فواد عالم بھی کراچی پہنچے واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا سے کھیلا ۔

متعلقہ عنوان :