پھلوں کے جوس بھی دانتوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں

جمعہ 14 مارچ 2014 14:49

پھلوں کے جوس بھی دانتوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) دانتوں کی بیرونی سطح پر موجود کیلشیم کی سطح کینو اور ایسے قدرتی جوسز میں موجود ایسڈ کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے پھلوں کے قدرتی جْوس بھی آپ کے دانتوں کو اتنا ہی نقصان پہنچاسکتے ہیں جتنا دیگر مصنوعی مشروبات پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دانتوں کی بیرونی سطح پر موجود کیلشیم کی سطح کینو اور ایسے قدرتی جوسز میں موجود ایسڈ کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کا جوس پینے کے بعد دانتوں پر پیسٹ لگانے سے بھی دانتوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :