جنگ ہو یا امن اسلامی جہاد اور حماس ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی،رمضان شلح
جمعہ 14 مارچ 2014 16:15
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح نے کہا ہے کہ جنگ یا امن ان کی جماعت اور حماس ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی ، انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے جب تک حماس جنگ بندی کی حمایت کریگی اسلامی جہاد بھی اس پر کار بند رہے گی، ایک انٹرویو میں اسلامی جہاد کے رہنماء رمضان شلح نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم صہیونی دشمن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں ہم نے سیز فائر معاہدے کی پابندی کی اور صہیونی فوج کی خلاف ورزیوں کو صبر کیساتھ برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کا موقف صلح، امن اور جنگ میں موقف ایک ہے۔(جاری ہے)
ہمیں جنگ کا شوق نہیں ہے لیکن ہمیں مسلح مزاحمت پر مجبورکیا گیا ہے۔ ہماری تمام کوششیں فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں رمضان شلح نے کہا کہ تمام مزاحمتی تنظیموں نے صہیونی دشمن کی ظالمانہ کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پراتفاق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسلامی جہاد کے رہنماء نے کہا کہ حماس اور دیگر تمام مزاحمتی تنظیمیں ایک ہی خندق میں ہیں۔ ہم سب کاایک ہی دشمن اور ایک ہی راستہ منزل بھی ایک ہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.