نوشہرو فیروز:گاڑی سے2 لاشیں ملنے کے بعدعلاقے میں کشیدگی

جمعہ 21 مارچ 2014 13:18

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء)بھریا روڈ کے قریب آج صبح گاڑی سے دو لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے، جسقم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث جلنے والی گاڑی سابق چیئرمین بشیرقریشی کے بھائی کی ہے اور ملنے والی لاشیں بشیرقریشی کے بھائی مقصود قریشی اورانکے ساتھی کی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹمارٹم کیاجارہاہے جس کے بعد شناخت ہوسکے گی۔بھریا روڈ کے قریب آج صبح گاڑی سے2لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور جسقم کے کارکن بڑی تعدادمیں بھریا اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔