کام سے مطمئن ہوں، تھیٹر پر پرفام کرکے اچھا لگا، عائشہ عمر

جمعہ 21 مارچ 2014 15:39

کام سے مطمئن ہوں، تھیٹر پر پرفام کرکے اچھا لگا، عائشہ عمر

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) ماڈل واداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ تھیٹرمیں کام کرکے اچھالگاہمارے ہاں دوبارہ معیاری تھیٹرڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے اور کراچی میں تھیٹر آباد ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے ایک تقریب کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیاانکاکہناتھاکہ ٹی وی ڈرامہ اپنی اہمیت رکھے ہوئے ہے مگرتھیٹرمیں کام کرنے والافنکارکسی بھی پلیٹ فارم پرمات نہیں کھاسکتاہم نے اپنے سینئرزسے بہت کچھ سیکھا ہے اورآج بھی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیاسیکھنے کوملے ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمرکاکہناتھاکہ موسیقی میرا جنون ہے ۔

اس لیے میں نے گانا بھی اپنے کیرئیرمیں شامل کیااورعوام نے میرے کام کوپسندکیاپاکستانی عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ٹی وی ڈرامہ ہو تھیٹر ہو یا گائیکی میرے ہرکام کو پسند کیا اور میری حوصلہ افزائی کی انکامزیدکہناتھاکہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اورمزیدانرجی کے ساتھ اس کویوں ہی جاری رکھناچاہتی ہوں۔