شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا گیا ، کلیئرنس نہ ہونے کے باعث کینیڈا جانے سے روکا گیا ‘ پی آئی اے حکام ، کلیئرنس کا مسئلہ نہیں ، حکومتی احکامات کے باعث مجھے کینیڈا جانے سے روکا گیا ہے‘سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعہ 21 مارچ 2014 20:24

شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا گیا ، کلیئرنس نہ ہونے کے باعث کینیڈا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا گیا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو کلیئرنس نہ ہونے کے باعث کینیڈا جانے سے روکا گیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے23 مارچ کے جلسے میں شرکت کے لئے کینیڈا روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 سے کینیڈا روانہ ہونا ہونے کے لئے ائیر پورٹ پہنچے لیکن انہیں روک دیا گیا ۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے شیخ رشید کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث روکا گیا ہے۔

شیخ رشید کے مطابق پی آئی اے نے انہیں آف لوڈ کی سلپ دے دی ہے ، کلیئرنس کا مسئلہ نہیں ۔ حکومتی احکامات کے باعث مجھے کینیڈا جانے سے روکا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو کینیڈا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایجنسی نے این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث انہیں سفر سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔