ٹی 20 ورلڈ کپ،قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں ناکام، بھارت نے ’ایشیا کپ ‘ کی شکست کا بدلہ لے لیا، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

جمعہ 21 مارچ 2014 21:42

ٹی 20 ورلڈ کپ،قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں ناکام، بھارت نے ’ایشیا ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور ورلڈ کپ کی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان سے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور کامران اکمل کے رن آﺅٹ سے شروع ہونے والی ’داستان‘ صہیب مقصود کے رن آﺅٹ پر ختم ہوئی، قومی بلے باز مقررہ20 اوورز میں 130 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے، عمر اکمل نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔

قومی بلے بازوں نے 120 گیندوں کے اس میچ میں مجموعی طور پر 51 گیندیں ضائع کر دیں اور صرف 69 گیندیں کھیل کر 130 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 جبکہ کمار، شامی اور جدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف اٹھارہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 36 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں سریش رائنا نے 35 اور شیکھر دھون نے 30 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :