حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور طالبان قیادت بنوں ایف آر میں ملاقات کریں گے ، ملاقات میں قیدیوں کی رہائی،فوج کا انخلاء ، مستقل سیزفائرسمیت دیگرامورپرغورکیا جائے گا
ہفتہ 22 مارچ 2014 18:48
اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی اورطالبان قیادت کے درمیان ملاقات کے لئے جگہ اوروقت کا تعین کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بنوں ایف آرمیں ہوگی۔ ملاقات میں قیدیوں کی رہائی،فوج کا انخلاء ، مستقل سیزفائرسمیت دیگرامورپرغورکیا جائے گا۔وزیرداخلہ چودھری نثارکی سربراہی میں حکومتی اورطالبان رابطہ کمیٹیوں کے درمیان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں حکومتی کمیٹی کی طالبان قیادت سے ملاقات کی جگہ اوروقت، قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر معاملات پرغورکیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کی طالبان قیادت سے ملاقات کے لئے اتفاق رائے سے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی نقطہ نظرسے ملاقات کا مقام خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
ملاقات میں طالبان کمیٹی کے اراکین بھی موجود ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات تین دن میں شروع ہوجائیں گے جس میں قیدیوں کی رہائی سمیت دیگرمطالبات اورایشوزپربات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اورطالبان نے ملاقات کے حوالے سے کوئی ضمانت نہیں مانگی۔ طالبان کمیٹی کی ملاقات میں موجودگی ہی سکیورٹی کی ضمانت ہے۔ حکومت طالبان مذاکرات میں فوج کے نمائندے کی موجودگی کے سوال پر مولانا سمیع الحق مسکرا کرخاموش ہو گئے اورجواب دینے سے گریزکیا۔یاد رہے کہ اُردو پوائنٹ کو پہلے ہی اپنے قارئین کو ملاقات کے مقام بارے آگاہ کر چکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.