ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال واکر کی فلم ”برک مینشنز“ کا ٹریلر جاری‘ فلم 25 اپریل کو ریلیز ہوگی

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:03

ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال واکر کی فلم ”برک مینشنز“ کا ٹریلر جاری‘ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) گذشتہ سال خطرناک کار حادثے میں موت کا شکار ہونے والے معروف بالی ووڈ فلم اداکار پال واکر کی آخری فلموں میں سے ایک فلم ”برک مینشنز“ کا ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار کامیلی ڈیلامیری کی یہ کرائم ایکشن فلم 2004ء میں بننے والی فرنچ مووی کا ریمیک ہے جس میں پال واکر ایک پولیس اہلکار کے روپ میں ایک ایسے دہشت گرد گروہ کا پیچھا کرتے نظر آرہے ہیں جو خفیہ طور پر خطرناک نیوٹران بم کی تیاری میں مصروف ہے۔

مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس کرائم فلم میں پال واکر اپنے روایتی انداز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پال واکر کے علاوہ رابرٹ میالٹ اور آر زیڈ اے“ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 25 اپریل کو سینماء گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :