صدر مملکت نے یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے بائیس افسروں کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی

ہفتہ 22 مارچ 2014 23:03

صدر مملکت نے یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے بائیس افسروں کیلئے ملٹری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے افسروں کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کیلئے اعلی ملٹری اعزازات کی منظوری دی ہے۔ ائیر وائس مارشل سعید محمد خان اور ائیر وائس مارشل سہیل احمد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دس افسروں کیلئے ستارہ امتیاز ملٹری کی منظوری دی گئی ہے ان میں ائیر کموڈور شاہد اختر، ائیر کموڈور جاوید سعید، ائیر کموڈور فضل محمود، ائیر کموڈور شاہ مسرور حسین، ائیرکموڈور سلیم اختر، گروپ کیپٹن امجد اقبال، گروپ کیپٹن تجمل حسین، گروپ کیپٹن رضوان احمد، گروپ کیپٹن رضوان ریاض اور گروپ کیپٹن امجد حسین شامل ہیں۔

آٹھ افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔ ان میں ونگ کمانڈر نعمان ولید، ونگ کمانڈر عاصم اعجاز، ونگ کمانڈر اصغر عباس، ونگ کمانڈر مزمل جبران، ونگ کمانڈر محمد امجد، ونگ کمانڈر، ونگ کمانڈر عمران سیف، ونگ کمانڈر اعجاز یوسف اور ونگ کمانڈر ظفر خان شامل ہیں۔ ونگ کمانڈر عمیر احمد نجمی کیلئے ستارہ بسالت اور ونگ کمانڈر عزمان خلیل کیلئے تمغہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔