محنت کشوں کے گردے نکالنے والے گروہ کے سر گرم ہونے کا انکشاف ،گروہ میں سرکاری ہسپتالوں کے سرجن بھی شامل ، لاہور کے 18 سالہ کاشف کے دونوں گردے نکال لئے گئے ،بھوانہ میں دفن کر دیا گیا‘ نجی ٹی وی
ہفتہ 22 مارچ 2014 23:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت میں محنت کشوں کے گردے نکالنے والے گروہ کے سر گرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،گروہ میں سرکاری ہسپتالوں کے سرجن بھی شامل ہیں، لاہور کے 18 سالہ کاشف کے دونوں گردے نکال لئے گئے اور بھوانہ میں دفن کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دو ماہ پہلے فیکٹری ایریا کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کاشف کے دونوں گردے دھوکے سے نکال لئے گئے اور مرنے کے بعد اسے بھوانہ میں دفن کر دیا گیا۔
کاشف کے اہل خانہ نے اس کے اغوا ء کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے مقتول کا موبائل فون استعمال کرنے والے آصف کا سراغ لگایا اور اسے بھوانہ سے گرفتار کر لیا۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ آصف لاہور کے ایک سرکاری ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر فواد چوہدری کے گروہ کا کارندہ ہے جو محنت کشوں کے گردے نکالنے والے گروہ کا سرغنہ ہے۔
(جاری ہے)
ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ڈاکٹر فواد چوہدری کی ہدایت پر کاشف کی لاش لاہور سے گاڑی پر بھوانہ لایا اور یہاں سنسان مقام پر دفن کر دیا۔
مجسٹریٹ کی ہدایت پر قبر کشائی کی گئی تو کاشف کی ہسپتال کی چادر میں لپٹی لاش ملی جس کے دونوں گردے غائب تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے گروہ میں کئی ڈاکٹر اور سرکاری ہسپتالوں کے ملازم بھی شامل ہیں۔ پچھلے سال 16ستمبر کو پولیس نے داتا دربار کے قریب چھاپہ مار کر ایک مکان میں زنجیروں میں جکڑے سات افراد بازیاب کرائے تھے۔ ڈاکٹر فواد چوہدری کے گینگ نے ان افراد کے اگلے روز گردے نکالنے تھے۔ فواد چوہدری سمیت تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن کسی ڈاکٹر کو آج تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.