اغوا ء کے بعد بازیاب ہونیوالے نارتھ کورین فلیگ تیل کے جہاز مارننگ گلوری کے عملے کو لیبیا کی حکومت نے کلیئر قرار دیدیا ،عملے میں موجود 6 پاکستانیوں کی پانچ سے چھ روز میں جلد وطن واپسی متوقع

پیر 24 مارچ 2014 21:13

اغوا ء کے بعد بازیاب ہونیوالے نارتھ کورین فلیگ تیل کے جہاز مارننگ گلوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) بحری قذاقوں کے ہاتھوں لیبیا کی بندر گارہ سے اغوا ء کے بعد بازیاب ہونے والے نارتھ کورین فلیگ تیل کے جہاز مارننگ گلوری کے عملے کو لیبیا کی حکومت کی جانب سے کلیئر قرار دیدیا گیا، عملے میں موجود 6 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی متوقع ہے۔بحری قذاقوں کے ہاتھوں اغوا ء کے بعد بازیاب ہونے والے نارتھ کورین فلیگ تیل بردار جہاز مارننگ گلوری کے عملے کو لیبیا کی حکومت نے تحقیقات کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے اور اس میں شامل 6 پاکستانیوں کی آئندہ 5 سے 6 روز میں وطن واپسی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

عملے میں موجود سیکنڈ آفیسر مہدی شمسی کے گھر والے اس خبر پر انتہائی خوش ہیں ۔ مہدی شمسی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی دعائیں قبول ہوئیں اور اب انہیں امید ہے کہ بہت جلد انکا بیٹا انکے پاس ہو گا۔ مہدی شمسی کی بہن کا کہنا ہے کہ انکی خوشی کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا کہ انہیں اللہ نے کتنی بڑی آزمائش سے کامیابی کے ساتھ نکالا ہے۔ صدر منمون حسین نے مارننگ گلوری جہاز کے سیکنڈ افسر مہدی شمسی کے والد سے رابطہ کر کے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ بے فکر رہیں ہم جلد واپسی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :