طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا ،رحیم اللہ یوسفزئی
ہفتہ 29 مارچ 2014 13:20
۔اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) سینئرصحافی و تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا ایک انٹرویومیں رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا کیونکہ ڈیڈلاک اس وقت ہوگا جب جنگ بندی نہیں کی جائے گی اور وہ اپنے قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو جنگ بندی سے مشروط کردیں گے تو اس وقت ڈیڈلاک پیدا ہوسکتاہے۔
انکاکہناتھاکہ قیدیوں کی رہائی کا معاملہ کافی پیچیدہ ہے کیونکہ طالبان کا موقف ہے کہ ان کے کئی بے گناہ قیدی حکومت کی قید میں ہیں جنہیں فی الفور رہا کیاجائے جبکہ حکومتی موقف یہ ہے کہ ان کے پاس اس قسم کے کوئی قیدی موجود نہیں ہیں تو یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ڈیڈ لاک پیدا ہوسکتاہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر اجمل تو طالبان کی قید میں ہیں جس کی رہائی کے لئے انہوں نے کئی مطالبات کئے ہیں اور اس حوالے سے انکی کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔
شہباز تاثیر کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کو اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نامی تنظیم نے اغوا کیا ہے اور انکی رہائی کے بدلے میں انہوں نے کئی بڑے مطالبات کئے ہیں جن میں چارارب روپے تاوان اور شہباز تاثیر کے والد سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی رہائی سر فہرست ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.