شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،7 افرادہلاک

اتوار 30 مارچ 2014 12:09

شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،7 افرادہلاک

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) شکارپور میں پْرانی دشمنی پر مخالف گروہ نے ایک گھر پر حملہ کرکے 2 خواتین سمیت 7 افراد کو قتل کردیا، ایک شخص زخمی ہوا۔واقعہ شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ تھانہ رستم کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کئی سال سے مارفانی برادری کے دو گروپوں میں دشمنی چلی آرہی ہے۔آج ایک گروپ کے مسلح افراد نے دوسرے گروپ کے ایک گھرمیں گھس کرحملہ کردیا۔ اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 2خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ لاشوں اورزخمی کوشکارپور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :