طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ مطالبہ نہیں کیا، رستم شاہ مہمند

اتوار 30 مارچ 2014 12:09

طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ مطالبہ نہیں کیا، رستم شاہ مہمند

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ مطالبہ نہیں کیا۔یہ صرف ان کی خواہش ہے۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رستم شاہ مہمند نے کہا کہ حکومت قیدیوں کے معاملے پر نظرثانی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو بغیر ثبوت کے گرفتار کیا گیا ہے تو اسے رہا کرنے پر ضرور غور ہوگا۔انھوں نے کہاکہ طالبان کو بتا دیا گیاہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے جنگ بندی جاری رہے گی۔ رستم شاہ مہمند نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ، یہ مرحلہ وار کام ہے جو آہستہ آہستہ طے ہوگا۔حکومتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ طالبان کیلیے فری زون کی سہولت ہونی چاہیے تاکہ وہ بغیر خوف کے مذاکرات کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :