پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس( کل) ہوگا، بگ تھری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، 9اور 10اپریل کو دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے دوران بگ تھری بھارت، انگلینڈ اور آسڑیلیا کی اجارہ داری پر مشتمل مسودے کو قانونی شکل دیدی جائیگی

اتوار 30 مارچ 2014 15:01

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس( کل) ہوگا، بگ تھری کے حوالے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل (پیر )کو لاہور میں ہوگا، جس میں بگ تھری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ 5اور 6اپریل کو ڈھاکہ میں ہوگی، بعد ازاں 9اور 10اپریل کو دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے دوران بگ تھری بھارت، انگلینڈ اور آسڑیلیا کی اجارہ داری پر مشتمل مسودے کو قانونی شکل دیدی جائیگی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی طرف سے 3بڑوں کی حمایت کا فیصلہ کیے جانے کے بعد ڈرافٹ منظور بھی کیا جا چکا ہے تاہم پاکستان کے ووٹ کی صرف اخلاقی قدر قیمت رہ گئی ہے۔پی سی کی انتظامی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں بگ تھری کے معاملے میں موقف بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔