امریکی حکومت شیخ رشید احمد کے معاملے پر معافی مانگے، تحریک انصاف کا مطالبہ
بدھ 2 اپریل 2014 19:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے امریکی حکومت سے شیخ رشید احمد کے معاملے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کور کمیٹی کا کوئی رکن شیخ رشید کو روکے جانے کے معاملے پر امریکی انتظامیہ کی جانب سے معافی مانگنے تک امریکا کا سفر نہیں کرے گا۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 30 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن تاخیر کر رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے لئے کام جلد مکمل کرنے کا کہا جائے۔(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے درخواست کردی، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے قانون بنایا جارہا ہے جبکہ صوبے میں بغیر کسی اعتراض کے حلقہ بندیوں کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں کور کمیٹی کے کسی رکن کے خیبر پختونخوا حکومت سے کاروبار نہ کرنے اور 25 اپریل کو اسلام آباد میں پارٹی کے 18ویں یوم تاسیس منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 21 مارچ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ٹورنٹو جانے کے لئے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ کینیڈا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایجنسی نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے جب کہ قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی ایجنسی کے آن لائن سیکیورٹی سسٹم سے کلیئرینس نہیں ملی جس کی وجہ سے انہیں کینیڈا جانے سے روکا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا سفر کرنے والے کسی بھی مسافر کے لیے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سے کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.