پی سی بی نے مزید 13ملازمین کو فارغ کر دیا

بدھ 2 اپریل 2014 22:13

پی سی بی نے مزید 13ملازمین کو فارغ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 13ملازمین کو فارغ کر دیا ،ویمن اسسٹنٹ کوچ ،ایڈ من ممبر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سمیت چار منیجرز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ملازمین کی چھانٹیوں کاسلسلہ جاری ہے اور چالیس کے بعد مزید 13ملازمین کو گزشتہ روز فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مزید 130ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کی فہرست مرتب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :