ملائشین ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے کاک پٹ میں اکیلے بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 3 اپریل 2014 14:01

ملائشین ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے کاک پٹ میں اکیلے بیٹھنے ..

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) ملائشین ایئرلائن نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے کاک پٹ میں اکیلے بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشین ائیرلائن نے سکیورٹی کے حوالے سے نئے قوانین جاری کردئیے قوانین کے تحت کوئی بھی پائلٹ یا فرسٹ آفیسر کاک پٹ میں اکیلا نہیں ہو گا۔ ملائشین نیشنل پولیس چیف خالد ابوبکر نے کہا کہ لا پتا طیارے کا معمہ حل کرنے کے لیے طویل عرصہ درکار ہو گا۔۔ تحقیقات میں ہائی جیکنگ اور دہشت گردی سمیت مختلف پہلووٴں پر توجہ دی جارہی ہے پائلٹ اور عملے کے ارکان کے سوا تمام مسافروں کو کلیئر قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :