طالبان نے افغان شہریوں کو انتخابی کارڈ کے بدلے 5ڈالر کی پیشکش کردی

ہفتہ 5 اپریل 2014 13:39

طالبان نے افغان شہریوں کو انتخابی کارڈ کے بدلے 5ڈالر کی پیشکش کردی

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) افغان طالبان نے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر انتخابی کارڈ کے بدلے شہریوں کو 5 ڈالر کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ننگرہار صوبے میں افغان طالبان نے شہریوں کو اپنے ووٹنگ کارڈ سے دستبردار ہونے پر پانچ ڈالرز دینے کی پیشکش کی ہے، مقامی افراد کے مطابق ابتدا میں وہ یہ سمجھے کہ شاید طالبان صرف لوگوں کے ووٹ کارڈ چیک کرنا چاہتے ہیں، تاہم انھوں نے دیکھا کہ انہوں نے ووٹ کارڈ دینے والوں کو رقم بھی ادا کی۔

متعلقہ عنوان :