وزیراعلی سندھ ابھی جوان ہیں، تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے، منظور وسان

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:15

وزیراعلی سندھ ابھی جوان ہیں، تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے، منظور وسان

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) سندھ کے وزیرجیل خانہ جات وانٹی کرپشن منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ ابھی جوان ہیں، تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی منگنی ہوچکی ہے۔ نکاح بھی جلد ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات آج سے خراب نہیں ہوئے بلکہ پرویز مشرف کے دور سے خراب ہیں جبکہ تھر کے حالات بھی پرویز مشرف کے دور میں خراب ہوئے اس وقت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہاکہ کہ حکومت اگر طالبان سے مذاکرات کررہی ہے تو کرتی رہے وہ اس پر کچھ نہیں کہتے۔

متعلقہ عنوان :