بارہ سال کی بچی کا 50 سال کے شخص سے نکاح

ہفتہ 5 اپریل 2014 19:25

بارہ سال کی بچی کا 50 سال کے شخص سے نکاح

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء)نوشہرو فیروز میں ایک لاکھ روپے کے عوض 50 سالہ بوڑھے شخص کی شادی بارہ سالہ لڑکی سے کر دی گئی۔ پولیس نے دلہا کو گرفتار کر کے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ عمر 50 سال لیکن شادی کا شوق ختم نہ ہوا۔

(جاری ہے)

نوشہرو فیروز میں ایک لاکھ روپے دے کر محمد علی شاہ نے 12 سال کی لڑکی خرید لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہا محمد علی شاہ اور نکاح خواں مولوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 12 سالہ لڑکی سونیا شاہ کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ بہن نے مالدار دلہا سے شادی طے کی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔