طالبان شوریٰ سے ملاقات دو تین روز میں متوقع ہے:مولانا سمیع الحق
ہفتہ 5 اپریل 2014 21:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ کے ساتھ ملاقات آئندہ دو تین روز میں متوقع ہے، حکومت غیر عسکری طالبان کی رہائی پر غور کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثارکی موجودگی میں دونوں کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں جنگ بندی میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، حکومت اور طالبان کے خیرسگالی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
مولاناسمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت خیرسگالی کے طور پر اقدامات کر رہی ہے، طالبان شوریٰ کے ساتھ ملاقات آئندہ 2سے 3دن میں متوقع ہے، بڑا مطالبہ قیدیوں کے تبادلے کاہے، غیرعسکری طالبان کی رہائی پرحکومت غورکررہی ہے، مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین ایک دودن میں ہوجائے گا۔ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غیر عسکری قیدیوں کی رہائی پر بات ہو رہی ہے، اصل میں مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، اعتماد پیدا کیا جا رہا ہے، مذاکرات کے لیے فضا بن گئی ہے، مذاکرات میں جنگی قیدیوں کے معاملات سب سے آخر میں آتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.