نیب پر اعتماد نہیں،احتساب کا اپنا صوبائی نظام لارہے ہیں،پرویز خٹک

ہفتہ 5 اپریل 2014 22:18

نیب پر اعتماد نہیں،احتساب کا اپنا صوبائی نظام لارہے ہیں،پرویز خٹک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انکی حکومت کو قومی احتساب بیورو پر اعتماد نہیں ہے اس لیئے صوبائی حکومت احتساب کا اپنا نظام لارہی ہے جس میں چوروں اور لٹیروں کے لیئے عرصہ حیات تنگ ہوجائے گا۔وہ ہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں بینک آف خیبر میں اسلامک بینکنگ کے دس سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

تقریب سے خیبر پختونخواہ کے سینئروزیراور جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرسراج الحق،بینک آف خیبرکے اعلیٰ حکام نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی احتساب کمیشن نہ تو وزیر اعلی کے ماتحت ہوگا اورنہ ہی اس میں وزیر اعلی کوئی تقرری کرسکے گا۔ نئے قانون پر دو ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے جو سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو منصب سے فائدہ اٹھانے سے روکے گا۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نظام میں 30 فیصد ترقیاتی فنڈ اور زیادہ تر اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کردیے جائیں گے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں اسلامک بینکنگ کا سب سے بڑا مرکز برطانیہ ہے جہاں اس کا حجم تین بلین پاونڈ سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :