سندھ میں کھلے عام نقل نہیں ہو رہی ،نہ ہی سمجھتا ہوں کہ کا پی ختم ہو گئی ہے ،فو ٹیجز میں نے بھی دیکھی ہے، صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:28

سندھ میں کھلے عام نقل نہیں ہو رہی ،نہ ہی سمجھتا ہوں کہ کا پی ختم ہو گئی ..

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثا ر کھو ڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں کھلے عام نقل نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ کا پی ختم ہو گئی ہے یا نہیں ہو رہی ہے فو ٹیجز میں نے بھی دیکھی ہے کہ کہیں نقل نہیں بھی ہو رہی ہے سات اپریل سے کتا بیں اسکولوں میں پہنچنا اور تقسیم ہو نا شروع ہو جا ئیں گے اسکول ایڈا پٹ کر نے پا لیسی بنا رہے ہیں تا کہ اگر کوئی ریٹا ئرڈ افسر یا ٹیچر اسے ڈبل شفٹ میں چلا نا چا ہے اور انرولمنٹ دکھا ئے تو اس کو اسکول استعمال کیلئے دے دیں گے۔

(جاری ہے)

سکھر آئی بی اے میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہہ دینا قطعی غلط ہے کہ گلاس کتنا خا لی ہے سندھ میں بند سکول کھلنا شروع ہو گئے ہیں میں با قاعدہ طور پر تعداد بتا نے کیلئے تیار ہوں کتنے اسکول چھ ما ہ میں فنکشنل ہو چکے ہیں انہوں نے منتخب نما ئندوں سے کہا کہ وہ امتحانات کے دوران مراکز کو دیکھیں تاکہ ان بچوں کے ساتھ زیا دتی نہ ہو جو کو شش کر کے امتحان دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیٹلمنٹ ختم کر دی ہے لیکن اس پر ابھی پو ری طرح عملدرآمد افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نہیں ہو سکا ہے تعلیم کی تبا ہی کا ذمہ دار کسی ایک کو ٹہرانا درست نہیں کہیں والدین کہیں اساتذہ تو کہیں افسران اور کہیں تو طلباء بھی اس کے ذمہ دار ہیں ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے سوچیں انہوں نے کہا کہ جب پا نچویں جما عت کا بچہ دوسری جما عت کا حساب نہیں کر سکتا تو ہم اس کا دوش کس کو دیں کیو نکہ یہ لاپرواہی ایک دن نہیں ہو ئی لا تعلقی ، لا پرواہی اور عدم دلچسپی ہو تی رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں الزام دیا جاتا ہے کہ سیا ست دان نقل کرا رہے ہیں مگر یہ تو دیکھیں کہ امتحا نی مراکز میں کا پی کا میٹریل لا تا کون ہے طلباء خود ہی میرٹ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2002کے کر یکیو لم کے تحت تعلیمی نظام چل رہا ہے تا ہم ہم نے اس میں تبدیلی کرنا شروع کر دی ہے اور پہلے مر حلے میں پہلی سے چو تھی جما عت تک کریکیولم تبدیل کیا جا رہا ہے۔