فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ

پیر 7 اپریل 2014 12:50

فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کو عدلیہ کے دائراختیار سے باہر قراردیدیا۔ لارجر بنچ نے فاٹا میں عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا میں عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے فاٹا میں عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجوانے کے احکامات جاری کردیئے، جس میں عدلیہ کے اختیارات کے لئے آئینی ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ لارجر بنچ نے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ کو فاٹا میں عدالتی دائرہ اختیار حاصل نہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فاٹا کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اورآئینی ترمیم کے ذریعے ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔