بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لوک سبھا کے 6 حلقوں میں پولنگ

بدھ 9 اپریل 2014 11:52

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لوک سبھا کے 6 حلقوں ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) بھارت میں تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 6 انتخابی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ’’لوک سبھا‘‘ میں ریاست ارونا چل پردیش اور میگھالیہ کی 2 ،2 جبکہ ناگا لینڈ اور منی پور کی ایک ایک نشست کے علاوہ ارونا چل پردیش کی ریاستی اسمبلی کی 60 میں سے 49 نشستوں پر بھی پولنگ جاری ہے۔

آج میزورام میں ہونے والے انتخابات کو 11 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ایوان زیریں کی 543 نشستوں پر انتخابی عمل 9 مراحل میں مکمل ہوگا، اس دوران 81 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابی عمل کے پہلے مرحلے پر ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 78 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :