کرکٹ کھیلنے کا تنازعہ مشتعل شخص کی فائرنگ خاتون جاں بحق ، بچے سمیت 2افراد زخمی ، ملزم گرفتار

بدھ 9 اپریل 2014 23:44

کرکٹ کھیلنے کا تنازعہ مشتعل شخص کی فائرنگ خاتون جاں بحق ، بچے سمیت 2افراد ..

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) کرکٹ کھیلنے کا تنازعہ مشتعل شخص کی فائرنگ خاتون جاں بحق ، بچے سمیت 2افراد زخمی ، ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے علاقے بختاور کالونی میں روڈ پر بچوں کے کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر غفار خاصخیلی نامی شخص نے مشتعل ہوکر بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18سالہ لڑکا صدام سومرو اور پانچ سالہ بچہ وقاص زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر خاتون 65سالہ مائی بچائی گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی ، زخمیوں اور ہلاک ہونے والی خاتون کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا گیا ، جبکہ 19سالہ لڑکے کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص غفار خاصخیلی نے ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا ، جبکہ واقع کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے ، دوسری جانب مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کی دکان کو آگ لگادی ۔

متعلقہ عنوان :