راولپنڈی میں ضلع کچہری کے قریب فائرنگ سے 2 شخص جاں بحق، حملہ آور گرفتار

جمعہ 11 اپریل 2014 12:21

راولپنڈی میں ضلع کچہری کے قریب فائرنگ سے 2 شخص جاں بحق، حملہ آور گرفتار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) ضلع کچہری کے گیٹ کے قریب فائرنگ سے 2 شخص جاں بحق ہوگئے تاہم ایلیٹ فورس نے تعاقب کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

2 گروپوں کے درمیان کسی معاملے پر تنازع چل رہا تھا اور آج موقع پاکر ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے افراد پر ضلع کچہری کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو حملہ آوروں نے اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کی تاہم ایلیٹ فورس کے جوانوں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور ایوب پارک کے قریب چاروں حملہ آوروں کو اسلحہ سمیت پکڑنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اس دوران دوسرا شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اس دوران ضلع کچہری میں بھی بھگدڑ مچ گئی اور کچہری میں موجود وکلا اور دیگر افراد شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :