سرحد پارسے جنگجوؤں کا بھرپورجواب دیاجائیگا،ایرانی آرمی چیف،اسرائیل کی دھمکی گیدڑ بھپکیاں ہیں،فوج ملک کا دفاع کرنے لیے ہمہ وقت تیارہے،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 11 اپریل 2014 19:43

سرحد پارسے جنگجوؤں کا بھرپورجواب دیاجائیگا،ایرانی آرمی چیف،اسرائیل ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوج ملک کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے اور اپنی آمادگی کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ،سرحد پارسے جنگجوؤں کا بھرپورجواب دیاجائیگا، دشمن میں کوئی دم نہیں ہے کیونکہ وہ تمام میدانوں جیسے ٹارگٹ کلنگ، گوریلا اور کلاسیکل جنگ میں شکست کھاچکا ہے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سید عطاء اللہ صالحی نے کہاکہ دشمنوں کی گیدڑ بھپکیاں پسپائی کی حالت میں ایک طرح کا شور و غل ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت دشمن میں کوئی دم نہیں ہے کیونکہ وہ تمام میدانوں جیسے ٹارگٹ کلنگ، گوریلا اور کلاسیکل جنگ میں شکست کھاچکا ہے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے، انہوں نے ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پرکہاکہ یہ اقدامات ان نعروں کی طرح ہیں جو دشمن پسپائی اختیار کرتے ہوئے لگاتا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ ابھی موجود ہے۔