الیکشن کمیشن نے خواتین سیاستدانوں کے پاس موجود سونے کے زیورات کی تفصیلات جاری کردیں ،پانچ خواتین سیاستدان مجموعی طور پر بارہ سو تولے سے بھی زائد سونے کی مالکہ ہیں ،ذرائع الیکشن کمیشن

جمعہ 11 اپریل 2014 22:11

الیکشن کمیشن نے خواتین سیاستدانوں کے پاس موجود سونے کے زیورات کی تفصیلات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) الیکشن کمیشن نے خواتین سیاستدانوں کے پاس موجود سونے کے زیورات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق، پانچ خواتین سیاستدان مجموعی طور پر بارہ سو تولے سے بھی زائد سونے کی مالکہ ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری تفصیلات کے مطابق، پاکستان پیپلزپارٹی کی فردوس عاشق اعوان 755 تولے سونے کے ساتھ سرفہرست ہیں، کشمالہ طارق 200 تولے سونے کے ساتھ دوسرے جبکہ خوش بخت شجاعت ایک سو تیس تولے سونے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق، حنا ربانی کھر ستر تولے کے ساتھ چوتھے جبکہ انوشہ رحمان ساٹھ تولے سونے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :