سوئی سدرن گیس کمپنی کا کارنامہ گاؤں سعید خان لونڈ کے غریب کسان کو 14لاکھ 81ہزار 5سو 10روپے کا بل بھیج دیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 20:45

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کارنامہ گاؤں سعید خان لونڈ کے غریب کسان کو 14لاکھ ..

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا کارنامہ گاؤں سعید خان لونڈ کے غریب کسان کو 14لاکھ 81ہزار 5سو 10روپے کا بل بھیج دیا ، غریب ہاری سوئی گیس آفیس کے چکر لگا لگا کر تھک گیا لیکن سوئی گیس کمپنی نے غریب کسان کا مسئلہ حل نہیں کیامجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرا بل درست کیا جائے غریب کسان علی احمد لنڈ کا بالاحکام سے مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے گاؤں سعید خان لنڈ کے غریب کسان علی احمد لنڈ کو سوئی سدر گیس کمپنی نے 14لاکھ 81ہزار 5سو 10روپے کا بل بھیج دیا جس کے باعث غریب کسان سوئی سدرن گیس کمپنی آفیس کے چکر لگانے پر مجبور ہوگیا ہے ، غریب کسان نے صحافیوں کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے انچارج اور اسٹاف نے عوام کو پریشان کررکھا ہے ، اضافی بل بھیجنا معمول بن گیا ہے جس کی بنیاد پر لوگوں سے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے ، میں نے سوئی گیس کا میٹر 2012میں لگوایا اور باقائدگی سے بل جمع کراتا رہا گیس کمپنی نے نجی فارمولہ بنا کر ایک سال میں مجھے 14لاکھ 81ہزار 5سو 10روپے کا بل بھیج دیا جس میں سے میں 35ہزار روپے جمع کرادیئے لیکن گیس کمپنی اضافی بل ختم کرنے کو تیار نہیں میں ایک غریب آدمی ہوں اور زمیندار کی زمینوں پر کام کرتا ہوں میں آفیس کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں لیکن میرا بل درست نہیں کیا جار ہا ، متاثرہ شخص نے سوئی گیس کمپنی کے بالاحکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرا زائد بل جلد از جلد ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :