کترینہ کیف کا اکشے کپورکیساتھ کام کرنے سے انکار

بدھ 16 اپریل 2014 13:25

کترینہ کیف کا اکشے کپورکیساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اکشے کپورکے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ آج کل بیبی کیٹ اور رنبیر کپور کے عشق کے چرچے تو عام ہیں ہی لیکن ساتھ ہی کترینہ کے نخرے بھی آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔اکشے کمار اور کترینہ کیف کی جوڑی جب بھی کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی انہوں نے شائقین کے دل موہ لئے۔

(جاری ہے)

اب وہ فلم سنگھ از کنگ کی جیسی مزاحیہ فلم ہو یا پھر نمستے لندن کی سنجیدہ کہانی ، یہ جوڑی نگینے کی طرح بالکل فٹ بیٹھی۔آج کل بالی ووڈ میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ان دونوں کو ایک بار پھر نئی فلم میں کاسٹ کیاگیالیکن اب کی بار بے بی کیٹ نے اکشے کمار کی ہیروئن بننے سے صاف انکار کردیا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انکاکہناتھاکہ فی الحال انکے پاس ٹائم نہیں ہے کیونکہ وہ ابھی چھوٹے نواب کے ساتھ فیٹنم اور رنبیر کپور کے ساتھ جگا جاسوس کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :