رانگ کال کا انجام طلاق

ہفتہ 19 اپریل 2014 19:32

رانگ کال کا انجام طلاق

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء)گوجرانوالہ میں رانگ کال پر دوستی کا بھیانک انجام ہوا گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی کا محبوب چار بچوں کا باپ نکلا ۔ دلبرداشتہ لڑکی نے طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں کی رہائشی سعدیہ کی رانگ کال پر احسان سے دوستی ہوئی۔ تصاویر کا تبادلہ ہوا اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کے عہد کیے گئے۔

(جاری ہے)

سعدیہ نے گھر سے بھاگ کر احسان کے ساتھ عدالت میں شادی کر لی لیکن جب بھانڈا پھوٹا کہ احسان شرابی اور پہلے سے چار بچوں کا باپ ہے تو محبت نفرت میں بدل گئی اور سعدیہ نے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ احسان نے میڈیا کے سامنے بھی سعدیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سعدیہ کی درخواست پر پولیس نے احسان کو حراست میں لے کر اغوا اور جعل سازی کا مقدمہ درج ک رلیا ہے جبکہ رانگ کال کا نشانہ بننے والی سعدیہ کے پاس پچھتاوے کے سوا کہنے کو کچھ نہیں۔