سکھر ،مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ،جائے حادثہ کے قریب مدرسہ کے طلبہ اور اہل علاقہ سب پہنچے،کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ، بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں، حادثے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق اور ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے ، ایدھی رضا کار ۔ تفصیلی خبر

اتوار 20 اپریل 2014 12:46

سکھر ،مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پنوں عاقل کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،جائے حادثہ کے قریب مدرسہ کے طلبہ اور اہل علاقہ سب پہنچے، بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں۔

اتوار کو ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر پنوں عاقل چھاؤنی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 42افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پرپہنچیں جنہوں نے بس میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر متعلقہ ہسپتال پنوں عاقل، سول ہسپتال سکھر اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، طبی عملے نے 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے واقعہ کے بعد ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں سے ہے، واقعہ کے نتیجے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور جاں بحق اور ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیازخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تاہم مقامی لوگوں کے مطابق قومی شاہراہ کا یہ حصہ گھوٹکی سے سکھر تک زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے تمام گاڑیوں کو کئی مقامات پر سنگل سڑک پر چلنا پڑتا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بس کے تباہ شدہ ڈھانچے میں دن کی روشنی ہونے تک بھی بعض ایسے مسافر مردہ حالت میں پھنسے ہوئے تھے جنھیں نکالنے کی کوشش کی گئی مقامی شخص حمید نے بتایا کہ تصادم اتناشدیدتھا کہ آدھی بس ٹریلر میں پیوست ہوگئی، جسے بعد میں بھاری مشینری کے ذریعے ٹریلر سے علیحدہ کیاگیا۔ایدھی سروس کے ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ حادثے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ادھر صدرمملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گور نر عشرت العباد ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، سابق صدر آصف علی زر داری نے حادثے میں جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ،صدر آزاد کشمیر سر دار محمد یعقوب ، وزیر اعظم چوہدری عبد المجید ، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور ، گور نر کے پی کے سردار مہتاب خان عباسی ، گور نر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ،وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف ، وزیر تجارت خرم دستگیر خان ، وزیر خوراک سکندر حیات بوسن ، وزرائے مملکت امین الحسنات شاہ ، انوشہ رحمن ، بلیغ الرحمن ، شیخ آفتاب احمد ، عابد شیر علی ، سائرہ افضل تارڑ ، ڈپٹی چیئر مین صابر بلوچ ، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، مخدوم جاوید ہاشمی ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، جے یو آئی (س )کے رہنما مولانا سمیع الحق ، طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم خان ، مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، سیکرٹری مشاہد حسین سید ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن ، پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری ، سابق صدر آصف علی زر داری ،جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے حادثے میں جانی نقصان پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا -