لیجنڈ اداکار معین اخترکی تیسری برسی منگل منائی جائیگی

اتوار 20 اپریل 2014 13:11

لیجنڈ اداکار معین اخترکی تیسری برسی منگل منائی جائیگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)لیجنڈ اداکار معین اخترکی تیسری برسی منگل کومنائی جائے گی ۔اس سلسلہ میں قرآن خوانی کے علاوہ خصوصی تعزیتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

معین اخترنے اپنے کئیرئیر کا آغاز 1966میں یوم دفاع کی تقریب سے کیاجس کے بعدانہوں نے کئی لازوال ٹی وی ڈراموں ،فلموں اور اسٹیج شوز میں کام کیا۔معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں جنہوں نے اردو ، پنجابی، سندھی،پشتو، گجراتی، بنگالی ، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا۔معین اخترکوان کی بہترین اداکاری پرحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازت سے نوازا۔