خود کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ،ہو سکتا ہے اسمبلی سے باہر بھی آ جاؤں ‘ شیخ رشید،اپوزیشن جمہوریت کو بچانے کیلئے بھی اکٹھی ہو سکتی ہے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ
اتوار 20 اپریل 2014 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت کو بچانے کیلئے بھی اکٹھی ہو سکتی ہے ، خود کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہو سکتا ہے اسمبلی سے باہر بھی آ جاؤں ،پہلے بھی کہا تھاکہ حکومت اور فوج کے معاملات گڈی گڈی نہیں اب بھی دو سے تین ماہ انتہائی مشکل ہیں اور بات نکلی تو دور تلک جائے گی ، ضیاء الحق کے سامنے کھڑے ہو کر نعتیں پڑھنے والے آج فوج سے کہہ رہے ہیں کہ میرے خلاف ایکشن لے ۔
نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ کو بھارت کی عام پارٹی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے ۔ پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں کو اب اکٹھا ہونا ہوگا ۔ ضروری نہیں کہ اپوزیشن کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے ہی اکٹھی ہو ،جمہوریت کو بچانے کے لئے بھی اپوزیشن اکٹھی ہو سکتی ہے اور اسے ہونا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میرے ٹی وی ٹاک شوز بھی بند کر ا دئیے جائیں لیکن ایسا ہو اتو میں سیاسی سوچ بند کر دوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں روزانہ ٹی وی پر آ کر ایک گھنٹے عوام کو فکری سوچ دیتا ہوں اب میں نے خود کو بھی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ اسمبلی سے بھی باہر آ جاؤں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر فرد جرم ایک انڈر اسٹیڈنگ تھی لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوا جب ایک گریڈ سترہ کے ملازم نے درخواست مسترد کر دی ۔ انہوں نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کہا کہ کسی کو پتہ نہیں کہ اسکے کیا نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم ذہنی مریض بن گئی ہے اور پاکستان میں ڈپریشن کی جتنی ادویات استعمال ہوتی ہیں پوری دنیا میں شاید ان کا اتنا استعمال نہیں ہوتا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.