سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے 24 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے

منگل 22 اپریل 2014 14:28

سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے 24 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپن باؤلر سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے 24 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔سپین باؤلر سعید اجمل کے مطابق انہوں نے انگلینڈ کے ویزہ کے لئے درخواست جمع کروائی ہوئی ہے اور ایک دو دن میں پاسپورٹ مل جائے گا۔

(جاری ہے)

سعید اجمل ووریسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔سعید اجمل نے بتایا کہ وہ اپنی حالیہ فارم سے مطمئن نہیں انگلینڈ میں کھیلنے سے ان کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسپن باؤلر باقاعدگی سے اپنے آرٹ پر محنت نہ کریں تو انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پرفارمنس برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :