اردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن۔۔۔ خیبر پختونخوا پولیس جعلی کرنسی بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا

منگل 22 اپریل 2014 15:48

اردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن۔۔۔ خیبر پختونخوا پولیس جعلی کرنسی بنانے ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) اردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن پشاور پولیس حرکت میں آ گئی سعید آباد میں مکان پر چھاپہ کے دوران اڑتالیس لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ چھاپہ کے دوران پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان کی نشاندہی پر مزید کارروائی کی جائے گی یاد رہے کچھ دن پہلے اردو پوائنٹ نے جعلی کرنسی کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی اور اس رپورٹ کے بعد آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی نے تمام اضلاع کے ڈی آئی جی کو حکم دیا تھا کہ وہ جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔

متعلقہ عنوان :